اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

لدھیانہ:  اداکارہ راکھی ساونت کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمے میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اداکارہ کو 10 اپریل کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے جس کے بعد لدھیانہ پولیس کی 2 رکنی ٹیم ممبئی روانہ کردی گئی ہے۔