صوبائی اسمبلی تک جانے کیلئے آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گی، میرا

لاہور : معروف لالی ووڈ اداکارہ میرا نے آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر بالغ شہری کا حق ہے اور خاص طور پر ایسے لوگوں کو جو اپنے ملک کے غریب لوگوں کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تک جانے کیلئے آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گی،وقت آنے پر بتاوں گی کہ میں کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا ہے۔

میرا نے کہا کہ ہمیشہ دکھی انسانیت کے لئے میرا دل تڑپتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں دکھی اور ضرورت مندانسانیت کی اپنی حد تک مدد کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کے لئے فرد واحد نہیں مکمل ٹیم ورک کا ہونا ضروری ہے اور میرامشن ہے کہ میں ملک کے غریبوں کے علاج معالجے اوران کے بچوں کی تعلیم کے ساتھ جلد حصول انصاف کے لئے جد وجہد کروں۔