سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ساتھ مل کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان تمام پیجز کو ہٹانے کا کام جاری رکھے جن سے معاشرے میں مذہبی بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور دہشت گردی سے متعلق مواد ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے وزارت کو ویزا قوانین پر نظرثانی کرنے اور انہیں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کی ہدایت کی تاکہ اس پورے عمل میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کیا جا سکے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ویزوں سے متعلق مرکزی دیٹا بیس ناگزیر ہے کیونکہ اس سے ریاستی ادارے کسی بھی ویزا کیٹگری میں پاکستان کا سفر کرنے والے تمام افراد پر نظر رکھ سکیں گے.