عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے دو درجے ترقی کر لی ، چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گیا

عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے دو درجے ترقی کر لی ، چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گیا

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں فتح کی بدولت پاکستانی ٹیم دو درجے بہتری کے بعد  عالمی رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی ۔سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کا چوتھا نمبر تھا۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر 127 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ سرفہرست ہے جب کہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دیگر ٹیموں میں انگلینڈ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے.ادھر بلے بازوں کی فہرست میں 41 درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے عماد وسیم دو درجہ ترقی کے بعد ہندوستان کے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر دو باؤلر بن گئے ہیں جہاں 15 پوائنٹس کی برتری کے حامل جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر عالمی نمبر ایک باؤلر ہیں.