شاہ رخ اور انوشکا فلمساز امتیاز علی کی فلم میں پھر مدمقابل

شاہ رخ اور انوشکا فلمساز امتیاز علی کی فلم میں پھر مدمقابل

ممبئی :بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان پنجاب کے شہر لدھیانا میں فلمساز امتیاز علی کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم میں ان کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔قبل ازیں فلم کی شوٹنگ ایمسٹر ڈیم، لزبن، بڈاپسٹ اور پراگ میں شوٹنگ کے بعد بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما پنجاب کے شہر لدھیانا میں فلمساز امتیاز علی کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں کنگ خان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا ۔

دونوں اداکار  اس سے قبل” رب نے بنا دی جوڑی“ اور ”جب تک ہے جان “ میں ایک ساتھ نظر آئے اور یہ ان کی ایک ساتھ تیسری فلم ہو گی۔