نواز شریف کو ہر حال میں سزا ہوگی: اعتزاز احسن

نواز شریف کو ہر حال میں سزا ہوگی: اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہر حال میں سزا ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہر حال میں سزا ہوگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ پارٹی کے رہنماوں کو اڈیالہ جیل سے ہدایات دیں گے یا جلاوطنی میں لندن سے۔ نواز شریف کا چہرہ بتا رہا ہے کہ واجد ضیا کے بیانات بھی انھیں بچا نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اگر یقین ہوا کہ دس بارہ دن میں ضمانت ہو جائے گی تو پھر اڈیالہ جیل جانا پسند کریں گے، لیکن اگر ضمانت میں زیادہ عرصہ لگنے کا خدشہ ہوا تو پھر نواز شریف لندن سے کال دیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہاتھ باندھ کر ججوں، جرنیلوں اور سیاستدانوں کو خدا کے واسطے دے رہے ہیں۔ نیب نے صرف دو ماہ پنجاب کی طرف توجہ دی تو لاہور، پنڈی اور ملتان میٹرو بس پراجیکٹس، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور احد چیمہ کے معاملات سامنے آ گئے ہیں۔