امریکہ نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کوبھی دہشتگرد قرار دے دیا

امریکہ نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کوبھی دہشتگرد قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکہ بھی بھارت کی زبان بولنے لگا ہے اورتحریک آزادی کشمیر کی یکسر مخالفت کرتے ہوئے امریکہ نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کوبھی دہشتگرد قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایچ ایس وائے کیساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں تنظیمیں لشکر طیبہ کے ہی مختلف نام ہیں اورلشکر طیبہ کسی بھی نام سے آئے ہم سے نہیں چھپ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

امریکی محکمہ خارجہ نے ملی مسلم لیگ اور لشکر طیبہ کو سپیشل گوبل دہشتگردی کی لسٹ میں ڈال دیا ہے ۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے ہفتہ وار بریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لشکر طیبہ اور ملی مسلم لیگ ایک ہی گروپ کے دونام ہیں اوریہ گروپ کسی بھی نام سے آئیں امریکہ سے نہیں چھپ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک یا رسول اللہ کا حکومت کیخلاف داتا دربار کے باہر دھرنا

محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق انسدا د دہشتگردی کے عالمی سفیر اور کوآرڈینیٹر ناتھن اے سیلز کے اہم نوٹ پر یہ اقدام اٹھا یا گیا ہے۔2008 میں ممبئی حملوں میں 166افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری کا الزام ٹھہراتے ہوئے امریکہ نے یکطرفہ فیصلہ کرلیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں