اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،ملزم منصور رضا کے وکیل کی جج محمد بشیر سے بدتمیزی

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،ملزم منصور رضا کے وکیل کی جج محمد بشیر سے بدتمیزی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں شریک تینوں ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ ملزم منصوررضا کے وکیل نے احتساب عدالت کے معزز جج سے تلخ کلامی بھی کی اوراپنے ساتھ ملزم کو لے کر چلا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایچ ایس وائے کیساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی،ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور ملزم منصور رضا کے وکیل جاوید اکبر شاہ نے معززجج سے بدتمیزی بھی کی، عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملزم منصور کا وکیل ہوں، مجھے التواءچاہیے،جج محمد بشیرنے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں اور اپنا وکالت نامہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کوبھی دہشتگرد قرار دے دیا

ایڈووکیٹ جاوید اکبرشاہ نے کہا کہ آپ کیا مجھے گولی ماردیں گے اورملزم کے وکیل اپنا وکالت نامہ پھینک کر چلے گئے اور جاتے ہوئے کہا کہ خود بھی جا رہا ہوں، ملزم کو بھی لے جا رہا ہوں۔جس کے بعدعدالت نے ملزم منصور رضا کی طلبی کیلئے تین بار آواز لگوائی لیکن ملزم پیش نہ ہوئے اورعدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے .

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک یا رسول اللہ کا حکومت کیخلاف داتا دربار کے باہر دھرنا

عدالت نے ملزم کے وکیل صدر ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں