سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی شادی کی آج 47 ویں سالگرہ ہے۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ماشاء اللہ میرے والدین کی شادی کے 47 برس مکمل ہوگئے۔ دونوں کے دل قربت اور دوری، صحت و بیماری میں بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں'۔
My parents celebrated their 47th year of togetherness Masha'Allah. Together or far apart, two hearts beat as one. In sickness & in health????❤️ pic.twitter.com/EHTmjbfcY4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2018
اس تصویر میں کسی کا چہرہ نظر نہیں آیا، تاہم تصویر دیکھ کر لگا کہ کوئی خاتون کیک کاٹ رہی ہیں جبکہ کیک پر لکھا ہے 'ہیپی اینیورسری کلثوم اینڈ نواز۔'
بعدازاں مریم نواز نے اپنی دوسری ٹوئیٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری والدہ کی تصویر ہے، جنہوں نے بستر پر بیٹھے بیٹھےکیک کاٹا اور انہوں نے اس پیغام کے ساتھ یہ تصویر ہمیں بھیجی ہے کہ 'انشاء اللہ ہم جلد ساتھ ہوں گے۔
This is my mother cutting the cake on her bed. She sent the pic to us with a message, 'Insha'Allah we shall be together soon'. Braveheart ❤️ https://t.co/o4M3zBEsPV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2018
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں