سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومت کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومت کی درخواست خارج کر دی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومت کی درخواست خارج کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس میں پر سماعت جاری،نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔دوران سماعت عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالتی فیصلے کو کابینہ کیسے غیرموثر کر سکتی ہے؟عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہیے جبکہ حج کوٹہ نہیں بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایچ ایس وائے کیساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی،جس کے بعد کابینہ نے سرکاری کوٹہ 60فیصد سے بڑھا کر 67فیصد کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سر کاری کوٹہ 67فیصدکے بجائے 60 فیصد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیاہے، عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرموثر کرسکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ساٹھ فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ چالیس فیصد پرائیویٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کی درخواست مستر د کردی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں