پاکستان اور ونڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ونڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہی دوسری جانب مہمان ٹیم بھی میچ میں کامیابی کے لیے کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہینوں نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی
 
 پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رکھے گی تاہم شکست کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہے تاہم گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے سرفراز الیون کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی مہمان ویسٹ انڈیز کو شکست دینا ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: والٹن کو غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاظ! شاداب خان بڑی مشکل میں پھنس گئے 

سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز گزشتہ 9 سال میں کراچی کا دورہ کرنے والی پہلی عالمی ٹیم ہے، اس سے قبل یہاں 2009 میں عالمی میچز ہوئے تھے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں