پاکستان نے مسلسل سات ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لیں

پاکستان نے مسلسل سات ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لیں

کراچی:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ کل دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے کئی ریکارڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ۔

یہ بھی پڑھیں:والٹن کو غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاظ! شاداب خان بڑی مشکل میں پھنس گئے 

  اس میچ پاکستان نے ٹی 20 گذشتہ روز صرف 3وکٹ پر 205 رنز بناتے ہوئے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ پایا جبکہ مجموعی طور پر پاکستان نے چوتھی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 180 سے زائد رنز بنائے۔عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل دوسرے میچ میں فتح سے سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کر لی. گرین شرٹس کی یہ مسلسل ساتویں سیریز کامیابی ثابت ہوئی جبکہ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے تاحال کوئی بھی ٹی 20 سیریز نہیں ہاری یہ بھی اپنی طرز کا ایک ریکارڈ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرا میچ لازمی جیتنا ہو گا ورنہ ۔۔۔؟

آج کے میچ میں اگر پاکستان ٹیم فتح حاصل کر لیتی ہے تو پاکستان کی ٹی 20 ریکنگ میں نمبر 1 پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی لیکن اگر قومی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو پھر آسٹریلیا ٹی 20 ریکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ کر لے گا ۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں