پی ایس ایل سیزن 3 کی چیمپین ٹیم کا اسلام آباد میں جشن منانے کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 3 کی چیمپین ٹیم کا اسلام آباد میں جشن منانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیس بک آفیشل

اسلام آباد : اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 2018 میں جیت کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب 8اپریل کو منعقد کی جائے گی .جس میں قومی کرکٹرز‘ وزراءاور اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے. اس سلسلے میں ٹرافی پریڈ ڈی چوک سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی
 
 اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جیت پر جشن منانے کا اعلان کیا گیا اس سلسلے میں آٹھ اپریل کو خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے.

تقریب میں جیت کی ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ساتھ پریڈ بھی ہوگی۔ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ٹرافی پریڈ ڈی چوک سے شروع ہوگی. تقریب میں قومی کرکٹرز‘ وزراءاور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں