تحریک انصاف اور ن لیگ کے 60 رہنماؤں کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف اور ن لیگ کے 60 رہنماؤں کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے 60 رہنماؤں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے خیبر پختونخوا کے سابق ایم پی اے رفعت اکبر سواتی، تحریک انصاف کے رہنما علامہ محمد شعیب،حسین طوری، منظور احمد خان اور شاہ خال کی ملاقات ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کام کرنے کی بجائے مودی کی محبت میں سو رہی ہے۔