دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذکرات نہیں کئے جائیں گے: ایران

دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذکرات نہیں کئے جائیں گے: ایران

تہران: ایران فوج کے اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کے بارے میں کسی سے مذکرات نہیں کئے جائیں گے۔

بری فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر ملک کی دفاعی طاقت اس کے اقتدار اعلیٰ کا اٹوٹ حصہ ہوتا ہے اور اس پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن، ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میزائل پروگرام سمیت مختلف بہانوں سے ایران کے علاقائی کردار کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

جنرل فرزاد اسماعیلی نے مزید کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات کا شور شرابہ دراصل امریکی اشارے پر کیا جا رہا ہے اور برطانیہ، فرانس اور سعودی حکومت اس میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہنگامہ آرائی کا مقصد، ایرانو فوبیا پھیلا کر علاقائی تبدیلیوں میں اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کرنا ہے۔