تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

کراچی: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ٹاس کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بولنگ کریں یا بیٹنگ کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری ٹیم بہت زیادہ بیلنس ہے۔ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حسن علی اور محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے کہا کہ پاکستان میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔