پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آزاد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔ ان ارکان نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان سے ملاقات کر کے باقاعدہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کا پیسہ کھانے والوں سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔ اب ایک خاندان کو ملک پر سیاست کرنے سے روکنا ہوگا۔