بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات
nasir janjua meeting with indian high commissioner

اسلام آباد:قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے ملاقات کی جس میں جامع مذاکرات پر زور دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جامع مذاکرات کے لیے تعاون پر زور اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے ، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہو سکتا ہے جبکہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے لیے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔