پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش
کیپشن: pakistan west indies 3rd ODI cricket

کراچی :پاکستان نے ویسٹ انڈٰیز کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ، قومی ٹیم نے آخری میچ میں کالی آںدھی کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ، میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں حریف کو فتح کیلئے ایک سو تریپن رنز کا ہدف دیا ہے ، فلیچر باون رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حریف ٹیم کو فتح کے لیے ایک سو چوون رنز کا ہدف دیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز فلیچر نے 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔

مارلن سیمیوئل نے 25 گیندوں پر 31 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے ، تیسرے زیادہ رنز بنانے والے رامدین نے تیز ترین اننگ کھیلتے ہوئے 18 گیندوں پر 42 سکور کیے جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار اوورز میں ستائیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، محمد نواز اور عثمان خان نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے ، فخر زمان نے شاندار 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔

حسین طلعت 31 اور آصف علی 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے امرت اور سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔