مودی سرکار جنت نظیر وادی کشمیر میں ظلم و جبر کروا رہی ہے: سید علی گیلانی

مودی سرکار جنت نظیر وادی کشمیر میں ظلم و جبر کروا رہی ہے: سید علی گیلانی

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مودی سرکار کے کہنے پر جنت نظیر وادی کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کی پالیسی کا نتیجہ ہے جس وجہ سے ہمارے نوجوان سرفروشی پر مجبور ہو گئے ہیں، بھارت طاقت کے نشے میں مست ہماری مبنی برحق جدوجہد کو فوجی طاقت کے بل پر ختم کرنا چاہتا ہے جس کے لئے انہوں نے ریاست کے طول و عرض میں قتل و غارت اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے شہدائے شوپیاں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان شہداء کے مقروض ہیں جو اپنی معصوم زندگیوں کو قربان کر کے ہماری آنے والی نسلوں کو بھارت بدترین غلامی سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔