پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔ گرین شرٹس کا پہلا پریکٹس ون ڈے میچ کینٹ ٹیم کیخلاف 27اپریل کو ہوگا۔

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8 مئی کو اوول گراؤنڈ میں دوسرا میچ 11 مئی کو ہیمشائر کرکٹ گراؤنڈ میں، تیسرا 14 مئی کو برسٹل میں جبکہ چوتھا میچ 17 مئی کو ٹرینٹ برج میں اور پانچواں میچ 19 مئی کو لیڈز کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی کپ میں مہم کا آغاز 31 مئی سے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ہوگا۔