شریف خاندان ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گیا

شریف خاندان ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گیا
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور: (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کی میڈیکل رپورٹس کو مسخ کر نے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقےقات شروع کردی ‘ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ٹمپرنگ کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری سے متعلق مختلف ٹیسٹس رپورٹ کو مسخ کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ لاہور نے شروع کر دی ہیںایف ائی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو 5 مرتبہ ٹمپر کیا گیا، اور سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے جو رپورٹ لی تھی ان کو بھی ٹمپر کیا گیا تھا، جس کے بعد مریم نوازکو ملنے والی مسخ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو مسلم لیگ (ن)کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ ٹمپرنگ کرنے کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی جانب سے ایف آئی اے کو کوئی درخواست نہیں دی گئی بلکہ ایف آئی اے نے چغتائی لیب کی درخواست پر تحقیقات شروع کی ہے، اور اس سلسلے میں ایف آئی اے نے لیب سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ٹمپرنگ کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔