وزیر اعظم نے اہم ترین وفاقی وزیر سے استعفیٰ مانگ لیا

وزیر اعظم نے اہم ترین وفاقی وزیر سے استعفیٰ مانگ لیا
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور تسلی بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وفاقی وزیرپٹر ولیم غلام سرور خان کو استعفیٰ کا کہہ دیا ۔

ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آجکل غلام سرور خان کو استعفیٰ کےلئے کہہ رہے ہیں لیکن وہ مان نہیں رہے ہیں، مگر وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ آپ کے بس کی بات نہیں ہے آپ وزارت چھوڑ دیں، لیکن وہ وزیر پٹرولیم کہہ رہے ہیں کہ مجھے کچھ اور وقت دیا جائے، ابھی ایسا  کرنے سے  میری عزت کم ہو جائے گی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان  ہی کرینگے۔

اس خبر کی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی،سوشل میڈیا  پر گردش کی جانے والی خبروں کے مطابق وزیر پٹرولیم کا استعفیٰ جلد متوقع ہے۔