امریکی صدر ٹرمپ ایک اور سکینڈل کا شکار ہو گئے

امریکی صدر ٹرمپ ایک اور سکینڈل کا شکار ہو گئے
کیپشن: Image Source : Twitter

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور تنازعے کا شکار ہوگئے، امریکا میڈیا نے اہم سوالات اٹھا دیے۔تفصیلات کے مطابق تنازعات کے لیے مشہور امریکی صدر ایک اور اسکینڈل کا شکار ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر نے اپنے والدکی شہریت سے متعلق پھر جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا۔خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے والد جرمن تھے۔البتہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے والد فریڈ ٹرمپ نیویارک میں پیدا ہوئے، ادھر ہی پلے بڑھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ نے ایک سال میں چوتھی بار یہ دعوی ٰکیا ہے،واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی والدہ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھتی تھیں، ادھر ٹرمپ اپنے والدین کے یوریی یونین سے تعلق کا بھی عجیب و غریب دعوی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 28 مارچ 2019 کو امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس بیان کے بعد امریکا میں خام تیل کے مستقبل کے سودوں کے لیے تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل تک کمی واقع ہوگئی تھی۔