ماہرہ خان بھی عشرت فاطمہ کی مداح نکلیں

ماہرہ خان بھی عشرت فاطمہ کی مداح نکلیں
فائل فوٹو

کراچی:ماہرہ خان بھی  پی ٹی وی کی نامور اورلیجنڈ  نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کی مداح نکلیں۔ 


تفصیلات کے مطابق ،  پی ٹی وی کی نامور اورلیجنڈ  نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ  خبر یں پڑھنے کے منفرد انداز کے باعث  پاکستانی عوام   میں خاصی مشہور ہیں ، لوگ آج بھی نہ صرف ان کی عزت کرتے ہیں بلکہ ان سے بے حد محبت بھی کرتے ہیں جہاں بہت سے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں وہیں عشرت فاطمہ کی مداحوں میں  نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔عشرت فاطمہ کو 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

عشرت فاطمہ کے خبریں پڑھنے کی ایک  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے  جس کو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے عشرت فاطمہ کو لیجنڈ قراردیا اور کہا یہ ویڈیو  دیکھ کر  بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔