بی جے پی کی قیادت مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے، وزیراعظم

بی جے پی کی قیادت مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے، وزیراعظم
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان نے پی جے پی لیڈر سبرامنیم پر شدید تنقید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں یہ لیڈر 20 کروڑ مسلمانوں کے بارے میں کھل کر ایسی باتیں کر رہا ہے جیسی یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے پی جے پی لیڈر سبرامنیم پر شدید تنقید کی اور ان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف کھل کر حقارت اور تعصب کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نےپی جے پی لیڈر سبرامنیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں یہ لیڈر 20 کروڑ مسلمانوں کے بارے میں ایسی باتیں کررہا ہے جیسی یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے ۔

واضح رہے کہ بی جی پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے مغربی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف کھل کر حقارت اور تعصب کا اظہار کیا۔

بی جی پی رہنما کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ مسلمان نہ ہندووں کے برابر ہیں نہ مساوی حقوق کے حق دار ہیں، بلکہ اس معاملے میں بھارتی آئین کی غلط تشریح کی جاتی ہے ۔