وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ
Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


ذرائع کے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام، صوبائی وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ صوبائی وزیر صحت سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کیے ہیں، اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاید بہت زیادہ کیس ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹ صلاحیت بڑھانی ہوگی، ہمیں کرونا کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہوگا۔