بھارتی انتہا پسندوں کا امریکا میں مالیاتی فراڈ کا انکشاف

بھارتی انتہا پسندوں کا امریکا میں مالیاتی فراڈ کا انکشاف

نئی دہلی : بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے امریکا  کو بھی نہ بخشا۔ دہشت گرد تنظیم آرایس ایس سے وابستہ انتہاپسند ہندو تنظیموں نے امریکا میں کورونا امدادی فنڈز سے بڑی رقم ہتھیالی۔ جس کا  امریکی وفاقی ایجنسی 'سمال بزنس ایڈمنسٹریشن 'نے اپنی رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا ۔

رپورٹ کے مطابق ہندو انتہاپسند تنظیموں نے امریکی عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔بھارتی انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس سے  منسلک  ،امریکا میں قائم پانچ  ہندو تنظیموں نے کورونا امدادی فنڈز سے 8 لاکھ 33 ہزار ڈالرکی رقم بٹور لی ہے ۔ 


وشوا ہندو پریشد نے  ایک لاکھ 71 ہزار 430 ڈالر قرض اور امداد کی مد میں حاصل کیے ۔ اکال ودیالا فاؤنڈیشن نے 71 ہزار 462،انفنٹی فاؤنڈیشن نے 51 ہزار 872،سیوا انٹرنیشنل نے 1 لاکھ 50 ہزار 621 اور ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے  3 لاکھ 88 ہزار 64 ڈالر قرض اور امداد کی مد میں حاصل کیے۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں آرایس ایس سےمنسلک ہیں،جو بھارت میں مسلمانوں کے قتل  کے واقعات،سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث  رہی ہے ۔