کتے نے صحافی کا مائیک چھین لیا

کتے نے صحافی کا مائیک چھین لیا

ماسکو: روس کے دار الحکومت  ماسکو میں لائیو کوریج کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پید اہوگئی جب ایک کتے نے ٹی وی پر بیپر دینے والی خاتون صحافی کا مائیک ہی چھین لیا ۔ 

 روسی ٹی وی کی صحافی نادیزہڈا سیزر کہنا مساکو میں بہا کی آمد کے بارے میں رپورٹ کررہی تھیں ، اس لمحے راستے میں گزرتا  کتا بھاگتے ہوئے آیا اور صحافی کو دھکیل کر مائیک چھین لیا ۔ 

ویڈٰیو میں وضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون صحافی خود کو سنبھال کر کتے کے پیچھے بھاگیں تا کہ اس  سے مائیک واپس لیا جاسکے ۔ 

خاتون صحافی کتے کے پیچھے بھاگنے کے ساتھ ساتھ  رک جاؤ یہاں آئو کہتے بھی دکھائی دی، تاہم لیبر ڈ نسل کا کتا بھاگتا رہا 

سٹوڈیو میں موجود نیوز ریڈر ایلنیہ کچھ لمحات کے لیے بالکل حیران رہ گئیں مگر پھر سنبھل کر بولیں کہ اس سے کی وجہ سے ہم کنیکشن کھوچکے ہیں ۔ کچھ دیر بعد خاتون صحافی کتے سے مائیک واپس لینے میں کامیاب ہوگئیں ، تاہم مائیک پر کتے کے دانتوں کے نشانات موجود تھے ۔