لاہور سے لندن اب صرف ایک گھنٹے میں ممکن ؟

لاہور سے لندن اب صرف ایک گھنٹے میں ممکن ؟

 لندن : لاہور سے لندن جانے  کے لیے نو گھنٹے سے زائد لگ جاتے ہیں لیکن فلوریڈا میں واقع سپر سونک جیٹ فرم ایئریون ایک ایسا جیٹ بنانے پر کام کررہی ہے جو لاہور سے لندن تک کا سفر صرف ایک گھنٹے میں طے کرسکے گا۔  جہاز میں ابتدائی طور پر پچاس مسافروں کی گنجائش ہوگی .

ایئریون کے چئیرمین  کا کہنا ہے کہ ہم ایسا جہاز تیار کرنا چاہتے ہیں جو مسافروں کو  3 گھنٹے کے دوران دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچا سکے ۔ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی نقل و حرکت  میں انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے وقت اور بہت سا سرمایہ درکارہوگا۔

طیارے کی تیاری ، تجربہ ، تخصیص کی جائے  گی اور بالاخر دو ہزار ستائیس میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ایئریون پارک میں تین سو جیٹ طیارے تیار کیے جائیں گے ۔ 

چیئرمین ٹام وائس کا کہناتھا کہ ایئریون پارک ایرو سپیس ڈیزائن کے لیے مکمل طور پر مربوط کیمپس ہوگا۔ ہمارے پاس پورے طیارے کی جگہ کے ساتھ ساتھ انجیئرنگ فلائٹ ٹیسٹ ہیڈ کوارٹر زبنانے کے لیے ہر چیز موجود ہوگی ۔  یہ پارک ایک سو دس ایکٹر سے زیادہ رقبے پر مشتمل ہوگا۔