وزیرستان کے نوجوان نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا 

وزیرستان کے نوجوان نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا 

وزیرستان :  پاکستانی کھلاڑی عرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی روہتاش چوہدری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔  جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عرفان محسوو نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

بھارت کے روہتاش چوہدری نے 80پاؤنڈ وزن کےساتھ ایک منٹ میں 51 پش اپس کیے تھے اور دوہزار سولہ سے یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی کے پاس تھا۔

عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 41 واں ورلڈ ریکارڈ ہے ، اس سے پہلے عرفان محسودامریکہ ، برطانیہ ، عراق ، اٹلی ، فلپائن ، مصر ، بھارت کے  کئی ریکارڈز توڑ چکے ہیں ، اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرچکے ہیں ۔ 

عرفان محسو د کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بنانے کے لیے دن رات محنت کی اور اب بھارت کا ریکارڈ توڑ کر بہت خوشی محسو س کررہاہوں ۔  بھارت کا ریکارڈ توڑ کر الگ خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے مستبقل میں بھی پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کیا ہے ۔