پاک فوج کی جانب سے مفت ماسک تقسیم کئے گئے

پاک فوج کی جانب سے مفت ماسک تقسیم کئے گئے

ٹانک : پاک فوج کی جانب سے ٹانک میں مختلف چیک پوسٹوں پر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں میں مفت ماسک تقسیم کئے گئے۔

نیو نیوز کے مطابق پائیدار امن قیام کے ساتھ ساتھ پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش  ہے ۔ٹانک  میں سینکڑوں کی تعداد مسافروں میں مفت ماسک تقسیم کئے گئے ۔

مسافروں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور عوام کو پیغام دیا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچ سکیں اور ماسک استعمال کرنا لازمی بنا رہے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ صوبوں  کےمختلف اضلاع اور بڑے شہروں میں سمارٹ اور موثر لاک ڈاؤن کیا جارہاہے ۔