ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا اجلاس،ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا فیصلہ

ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا اجلاس،ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا فیصلہ
کیپشن: ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا اجلاس،ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا فیصلہ
سورس: file

لاہور : این اے75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے انتظامات کا جائزہ  لینے کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی کی غلطیوں کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ 

نیوز نیوز کے مطابق  اجلاس  کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا  نے کی۔اجلاس میں این اے 75 ڈسکہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔اس حوالے سے کل بھی  صوبائی الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس  طلب کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔گزشتہ انتخاب میں کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 واضح رہے کہ ڈسکہ میں 19 فروری کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں تشدد کے واقعات اور 20 پریذائیڈنگ افسران کے  غائب ہونے پر الیکشن کمیشن نے نتائج رو ک دیے تھے۔بعدازاں انتخاب کالعدم قرار دے کر 10 اپریل کودوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار اسجد ملہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اسجد ملہی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔