کورونا کے بعد کورونا ویکسین بھی جان لیوا نکلی ,انتہائی تشویشنا ک خبر

Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown

مانچسٹر:کورونا کے بعد کرونا ویکسین نے بھی جانیں لینا شروع کر دیں ،کورونا کے خلاف بنائی گئی برطانوی ویکسین 'ایسٹرا زینیکا لگانے سے 7 افراد کی جان چلی گئی۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 'ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے 30 افراد کے خون میں 'کلاٹس دیکھے گئےجن میں سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

 ہالینڈ میں بھی 'ایسٹرا زینیکا ویکسین سے ایک ہلاکت کے بعد 60 سال سے کم عمر افراد کے لیے اس کا استعمال روک دیا گیا ہے،اس سے قبل ویکسین لگوانے والوں میں خون جمنے کے واقعات کی وجہ سے یورپ سمیت متعدد ممالک نے 'ایسٹرا زینیکاکا استعمال روک دیا ہے ۔

واضح رہے ابھی گزشتہ روز ہی برطانیہ نے عالمی وبا سے زیادہ متاثرہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ، جن میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، کینیا اور فلپائن بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں ۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ، ان ممالک سے آنے والے برطانوی اور آئرش شہریوں کو 10 دن کا قرنطینہ لازمی کرنا ہوگا ، پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا ۔

واضح رہے کہ عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 28 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی ، متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ سے بڑھ چکی ہے ۔عالمی وبا نے امریکا میں تباہی مچا رکھی ہے جس کو روکنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن نے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے کا اعلان کیا جس کے بعد امریکا میں اب تک 14 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے ۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق امریکا میں عالمی وبا کے حوالے سے ماڈرنا ، فائزر اور جانس اینڈ جانس ویکسین استعمال کی جا رہی ہے ۔بنگلہ دیش نے وبا کے کیسز میں بے تحاشا اضافے کے بعد برطانیہ کے علاوہ یورپی ممالک اور 12 دیگر ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ۔برازیل میں عالمی وبا سے اموات کی صورتحال تشویشناک ، 3 ہزار 950 مزید اموات رپورٹ ۔