وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد 

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد 

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے رولنگ دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین سے غداری کے مترادف ہے ، اسے مسترد قرار دیتا ہوں۔ اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے۔ 
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دیدیا گیا ہے جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنماﺅں کے علاوہ حکومتی ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈا میں تلاوت اور نعت کے بعد وقفہ سوالات ہو گا جبکہ ایجنڈے میں تیسرے نمبر پر توجہ دلاﺅ نوٹس ہے اور چوتھے نمبر پر تحریک عدم اعتماد ہے۔ 
اپوزیشن رہنماءآصف علی زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری پارلیمینٹ ہاو¿س پہنچ گئے ہیں جبکہ بقیہ اراکین بھی قومی اسمبلی پہنچ رہے ہیں۔ ان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کی قومی اسمبلی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 
تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور خصوصا ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شہر اقتدار میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، علاوہ ازیں میٹرو بس سروس کو بھی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے اور پارلیمینٹ جانے والے تمام راستے سیل کر دئیے گئے ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں