نئے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب سے پہلے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب سے پہلے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

رحیم یار خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود نے نئے وزیر اعلیٰ  پنجاب کے چناؤ سے چند گھنٹے قبل  اسمبلی  رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری مسعود نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفیٰ بھیج دیا ہے، چوہدری مسعود لیاقت پور کے حلقہ257 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر  ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 
 
چوہدری مسعود کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو بھیجے گئے استعفے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میرے حلقے کو نظر انداز کیا اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہو رہا ہے جس کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا، دونوں ہی امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کے بڑے دعوے کر رکھے ہیں ، ووٹنگ کا آغاز 11 بجے ہو گا۔

مصنف کے بارے میں