گورنر پنجاب کو برطرف کیوں کیا گیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

 گورنر پنجاب کو برطرف کیوں کیا گیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور:تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو  سپیکر پنجاب اسمبلی اور نئے وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد حکومتی امیدوار چوہدری  پرویز الٰہی کی شکایت پر  برطرف کیا۔


 
 ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے چوہدری محمد سرور کی شکایت کی، انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گورنر پنجاب  وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار  حمزہ شہباز شریف کیلئے  مہم چلا تے رہے ہیں  اور  پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی مخالفت کرتے رہے۔ جس پر وزیراعظم  عمران خان  نے  نوٹس لیتے ہوئےصدر عارف علوی کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بر طرف کر دیا گیا ہے تاہم اب ان کی برطرفی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں