صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

اسلام آبا: صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق تجویز منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مستر د ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمن میں صدر مملکت کو تجویز بھجوا دی ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے۔ 
انہوں نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ساری قوم پریشان تھی کہ ایک غداری اور سازش کی جا رہی ہے لیکن میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ 
وزیراعظم نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے فارن ایجنڈا تھا اور عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، جنہوں نے اس مقصد کیلئے پیسے لئے، وہ لنگر خانوں میں دیدیں، جبکہ عوام انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا اور یہ قوم ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، سپیکر نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد مسترد کی ہے جس کے بعد میں نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔ 
غداروں اور باہر بیٹھی قوتوں کے پاس اس فیصلے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کا مستقبل کس کے ہاتھوں میں ہو گا بلکہ یہ اختیار عوام کا ہے اور میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔ 

مصنف کے بارے میں