پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

لاہور: اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے بغیر ہی 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا تھا اور بتایا تھا کہ آج صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہو گی۔ 
ذرائع کے مطابق آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن کے بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔ 
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کیلئے حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی اور متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار منتخب کیا گیا ہے اور دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی۔
جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی ارکان نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں