عامر لیاقت کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

عامر لیاقت کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

کراچی: عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر  لیاقت  نے کہا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔

عامر لیاقت نے  ٹوئٹ کے ذریعے سابق صدر  آصف  علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھےلیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیابہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔‘

مصنف کے بارے میں