پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا: نواز شریف

پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا: نواز شریف
سورس: File

لندن : سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ھوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں