ڈپٹی سپیکر کی رولنگ مسترد، اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، عمران خان کو شکست

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ مسترد، اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، عمران خان کو شکست
سورس: File

اسلام آباد: اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد اسمبلی میں ہی اپنااجلاس منعقد کیا اور ایاز صادق کو اسپیکر بنا کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کروالی جس میں عمران خان کے خلاف ایک سوستانوے ووٹ پڑے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا تو اپوزيشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے ایاز صادق کو اسپیکر بنایا تو ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف رولنگ دے دی۔

 علامتی اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، اسے مسترد کرتا ہوں۔

 ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیےکہا گیا جس پر ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا،طارق بشیرچیمہ،جویریہ آہیر اور نور عالم خان نے بھی تحریک عدم اعتماد کےحق میں ووٹ دیا، دیگر منحرف ارکان نے بھی عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، کل 197 ووٹ تحریک کے حق میں آئے۔

مصنف کے بارے میں