عام انتخابات کے اعلان پر پی ڈی ایم کے رد عمل پر حیران ہوں: وزیراعظم 

عام انتخابات کے اعلان پر پی ڈی ایم کے رد عمل پر حیران ہوں: وزیراعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کےہمارے اعلان پر  پی ڈی ایم کے ردِعمل پر حیران ہوں۔ 

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم  نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟

مصنف کے بارے میں