ذمہ دار پوزیشن پر ہوں ، امریکا کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا: شاہ محمود قریشی 

ذمہ دار پوزیشن پر ہوں ، امریکا کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا: شاہ محمود قریشی 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ذمہ دار پوزیشن پر ہوں امریکا کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کروں گا اور کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے آئین پاکستان کا تحفظ کرنا ہے اور جو جمہوری اقدار ہیں ان کو بھی دیکھنا ہے۔ 

واضح رہے کہ صحافی نے سوال کیا تھا کہ شاہ صاحب ! وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا نام لیا ہے اپنے خلاف سازش کے بارے میں کیا آپ امریکا مردہ باد کا نعرہ لگائیں اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ دار پوزیشن پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں