نواز شریف کی لاہو ر آمد ،ن لیگ کا عوامی پاور ’’شو ‘‘ کرنے کا فیصلہ,ذرائع 

نواز شریف کی لاہو ر آمد ،ن لیگ کا عوامی پاور ’’شو ‘‘ کرنے کا فیصلہ,ذرائع 

لاہور:مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعؓظم محمد نواز شریف کی لاہور آمد پر بھر پور قوت شو کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سابق وزیر اعظم مری سے براستہ موٹروے لاہور آئیں گے ،انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

 نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر مسلم لیگ بھر قوت کا مظاہرہ کرے گی ،محمد نواز شریف ایک بڑے قافلے کے ہمراہ براستہ موٹروے لاہور روانہ ہوں گے جہاں ہر انٹرچینج پر مسلم لیگی کارکنا ن بڑی تعداد میں اپنے قائد کا استقبال کریں گے ۔

سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد اور ان کے استقبال کے سلسلہ میں ن لیگ نے 2 انتظامی کمیٹاں بھی تشکیل دے دی ہیں ،لاہور میں استقبال کرنے والی کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے سپرد کی گئی ہے ۔ حمزہ شہباز کو لاہور میں اس حوالے سے تیاریاں کرنے کاکہا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں تیاریوں کی ذمہ داری چوہدری نثار کے سپردکر دی گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر موٹر وے  تمام انٹر چینجز پر بھی ن لیگی کارکن ان کا استقبال کریں گے جبکہ بابو صابو انٹر چینج پر ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔نواز شریف کے بابو صابو انٹر چینج یا داتا دربار میں جلسے سے خطاب کی تجاویز بھی زیر غور ہے جبکہ نواز شریف لاہور پہنچنے پر بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں نون لیگ لے اکثر رہنماؤں کی رائے ہے کہ نواز شریف مری سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں تاکہ بھر پورعوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکے تاہم سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے براستہ جی ٹی روڈ  لاہور جانے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.