شاہد آفریدی کا فاؤنڈیشن کے لئے بیٹ بھیجنے پر ویرات کوہلی سے اظہار تشکر

شاہد آفریدی کا فاؤنڈیشن کے لئے بیٹ بھیجنے پر ویرات کوہلی سے اظہار تشکر

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کیلئے فنڈزجمع کرنے کے لئے بیٹ بھیجنے پربھارتی قائد ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کے درمیان آف دی فیلڈ دوستی ڈھکی چھپی نہیں ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے مداح نکلے، کوہلی نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کیلئے اپنا بلا تحفے میں دیدیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگ یقینی بناتے ہیں کہ سب کیلئے امید زندہ ہے، ویرات کوہلی نے بھی ٹوئٹرپیغام میں شاہد آفریدی اوران کی فاؤنڈیشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوہلی نے شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ پرانہیں بھارتی کھلاڑیوں کی آٹوگراف والی شرٹ بھی تحفے میں دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

60210ea3eba85868b9478e53fecfcb89