جماعت اسلامی کی عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

جماعت اسلامی کی عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد: عائشہ گلہ لئی کی دھماکہ دار پریس کانفرنس کے بعد  ابھی تک یہ وااضح نہیں ہو سکا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گی ۔تاہم ان کو مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کے فون آنے شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی نےعائشہ گلالئی کوٹیلی فون کر کے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ، جبکہ عائشہ کہتی ہیں تمام آپشنز کھلے ہیں، مستقبل کا لائحہ عمل جلد سامنے لاؤں گی۔

عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی خواتین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبردار کررہی ہوں ذرا محتاط رہیں۔ ماؤں بہنوں کی عزت خطرے میں ہے۔ تحریک انصاف میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی نہیں ملی، الزام لگانے والوں پر مقدمہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی واحد اسلامی پارٹی ہے جس میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید بھی عائشہ گلالئی کےگھرگئیں اور انہیں باضابطہ طور پر جماعت اسلامی میں شرکت کی دعوت دی۔

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ نوازشریف میرے لیے باعزت اور محترم شخصیت ہیں۔