ترکی کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈر ز تبدیل

ترکی کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈر ز تبدیل

انقرہ: ترکی نے تمام مسلح افواج کے کمانڈرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، فیصلے کی توثیق ترک صدر طیب اردوان کریں گے ۔سپریم ملٹری کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل بولنت بوستان اور فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ جنرل یاسر گولر کو آرمی چیف، عدنان ازبل کو بحریہ اور جنرل حسن کو ایئرفورس کا کمانڈر مقرر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی سپریم ملٹری کونسل میں بحری، بری اور فضائی افواج کے کمانڈرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہر ماہ اگست میں منعقد ہونے والے سپریم ملٹری کونسل اجلاس کی صدارت ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کی۔

مسلح افواج کے سربراہان کی تبدیلی کے فیصلے کی توثیق ترک صدر رجب طیب اردوان کے زیر صدارت اجلاس میں کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں