پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن کے لئے چھٹی ٹیم ملتان کو بھی شامل کر لیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن کے لئے چھٹی ٹیم ملتان کو بھی شامل کر لیا گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن کے لئے چھٹی ٹیم ملتان بھی کو شامل کرلیا گیا ہے کا مکمل نام ملتان سلطان ہوگاجبکہ وسیم اکرم ٹیم کے ڈائریکٹر اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور مینٹور ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ لیگ کے گزشتہ 2 سیزن میں5 ٹیموں نے شرکت کی۔

اگلے برس شروع ہونے والے تیسرے ایڈیشن کےلئے ملتان سلطان چھٹی ٹیم کے طور پر شرکت کرے گی۔نئی فرنچائز اگست کے تیسرے ہفتے میں سابق فاسٹ باولرز وسیم اکرم اور وقار یونس سے معاہدے طے کرے گی۔

وسیم اکرم پہلے2 سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں