ابھی تک پارٹی کا فیصلہ 45 روز بعد شہبازشریف کو وزیراعظم بنانا ہے, ترجمان پنجاب حکومت

ابھی تک پارٹی کا فیصلہ 45 روز بعد شہبازشریف کو وزیراعظم بنانا ہے, ترجمان پنجاب حکومت

اسلام آباد: ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہےکہ ابھی تک پارٹی کا فیصلہ 45 روز بعد شہبازشریف کو وزیراعظم بنانا ہے۔

ذرائع کے  مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اگرمیاں نوازشریف سمجھیں گے کہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم آنا چاہیے تو پھر دو رائے نہیں ہوگی تاہم اس حوالے سے مری میں ن لیگ کا  مشاورتی عمل  جاری ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پارٹی کے مفاد میں ہوگا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کا پارٹی فیصلہ یہی ہے کہ 45 دن بعد شہہبازشریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا اور شہبازشریف کی خواہش ہمیشہ میاں نوازشریف کی فیصلوں کی توثیق ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی میں میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم نامزد کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقل وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے تاہم ان کے قومی اسمبلی میں آنے تک یہ ذمہ داریاں شاہد خاقان عباسی انجام دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں